کورونا ویکسین

English اردو
60 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کا آغاز مارچ سے شروع کیا جا رہا ہے۔ اگر آپ کی عمر 60 سال سے زائد ہے تو اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر مفت SMS کے ذریعے بھیج کر رجسٹریشن کروائیں۔
فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کے لئے ویکسینیشن کا عمل مزیدآسان کر دیا گیاہے۔ اب آپ کسی بھی ویکسینیشن سینٹر پر جا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

ویکسینیشن کیلئے خصوصی ہدایات

فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکر

تمام اہل فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز 1166 پر بھیج کر اہلیت کی جانچ کرسکتے ہیں یا اندراج کے لئے NIMS کی ویب سائٹ استعمال کرے گا۔
https://nims.nadra.gov.pk

تصدیقی ایس ایم ایس

نامزد کوویڈ ویکسینیشن سینٹر اور پن کوڈ فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکر کو بزر یعہ ایس ایم ایس بھیجا جائے گا۔

ویکسین لگوانے کی تاریخ

نامزد ویکسینیشن سنٹر میں ویکسین کی دستیابی پر، فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکر کو ویکسین لگوانے کی تاریخ کے قریب ایس ایم ایس بھیج کر آگاہ کیا جائے گا۔

کوویڈ ویکسینیشن سینٹر میں آمد

کامیاب رجسٹریشن کے بعد ، فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکراصل CNIC اور موصولہ پن کوڈ کے ساتھ دی گئی تاریخ پر کوویڈ ویکسینیشن سینٹر میں تشریف لائے گا۔

تصدیقی کاؤنٹر

اور پن کوڈ کی تصدیق کرے گا۔ CNIC طبی عملہ شیڈول

ویکسینیشن کاؤنٹر

کامیاب تصدیق کے بعد ، فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکر ویکسینیشن کاؤنٹر پر جا کر ویکسین لگوائے گا۔

تصدیقی ایس ایم ایس

ویکسین لگنے کے بعد، طبی عملہ NIMS میں تفصیلات داخل کرے گا جسکے بعد فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکر کو ایس ایم ایس کے ذریعہ تصدیق کا پیغام چلا جائے گا۔

ویکسینیشن کے بعد

فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکر تقریبا 30 منٹ تک ویکسینیشن سینٹر میں رہے گا

نوٹ:اگر ویکسین 2 خوراک پر مشتمل ہے ، تو اگلی خوراک کا پیغام خود بخود 7 دن کے بعد بھیجا جائے گا۔

COVID Vaccination Guidelines for Frontline Healthcare Workers
Guidelines for Adults Vaccination Centre
National Immunisation Management System “Vaccinator App”